تحریک انصاف نے ارکان پارلیمنٹ کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا
وزیراعلی سہیل آفریدی کا حالیہ دورہ لاہور اور پنجاب کے نتائج انتہائی مایوس کن رہا‘نظریاتی کارکنوں کو اب عمران خان کے علاوہ کوئی سڑکوں پر نہیں نکال سکتا. سنیئرپارٹی راہنما کی گفتگو
میاں محمد ندیم
اتوار 20 ستمبر 2026
21:52
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتاریوں کے خوف سے پنجاب سے بھی تحریک انصاف کے راہنماﺅں کا خیبرپختونخوا آنے کا امکان ہے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماﺅں کو بھی خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دی گئی ہے‘تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اگر پنجاب کی قیادت کے پی کے میں جاکر بیٹھ جائے گی27ستمبر کو پنجاب سے پارٹی کے قافلوں کو کون لیڈکرئے گا؟. دوسری جانب پشاور کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ کے پی کے کی تقریبا پوری کابینہ اسلام آباد میں رہتی ہے اور صرف اسمبلی یا محکوں کے ضروری اجلاسوں میں شرکت کے لیے پشاور آتی ہے تو ایسے میں صوبائی کابینہ کے اراکین کے لیے کیا حکمت عملی ہوگی؟. پارٹی ذرائع کا کہنا ہے واضح تقسیم ‘باہمی اختلافات ‘نظریات پرمفادات کو ترجیح‘کرپشن کے سنگین الزامات کے باوجود پارٹی اور صوبائی حکومت کو اہم عہدوں پر برقرار رکھنے سے پارٹی کا نظریاتی کارکن بددلی کا شکار ہے‘نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سنیئرپارٹی راہنما نے اعتراف کیا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کے حالیہ دورہ لاہور اور پنجاب کے نتائج حوالے سے انتہائی مایوس کن رہا ہے. انہوں نے کہاکہ پارٹی اور کے پی کے حکومت میں مفاد پرستوں کے ہاتھوں میں اختیارات آنے سے وسیع پیمانے پر کرپشن کے کیس سامنے آئے‘بخثیت پارٹی موجودہ قیادت اور کارکنوں کے درمیان میں فاصلے بڑھے ہیں‘پارٹی کے قائدین کی اکثریت جو متوسط طبقے سے اٹھ کر آئی تھی وہ چند سالوں میں ارب پتی بن گئی . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتہائی سخت ڈسپلن قائم کررکھا تھا اور صوبائی حکومت کو ہر فیصلے کے لیے سابق وزیراعظم سے اجازت لینے کی ضرورت پڑتی تھی ‘اب سارے شتربے مہار گھوم رہے ہیں‘انہوں نے کہاکہ پارٹی کے نظریاتی کارکن کو اب عمران خان کے علاوہ کوئی اور باہر نہیں نکال سکتا‘انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں صرف سہیل آفریدی‘علی امین گنڈاپور اور شیرافضل مروت کے گروپ ہی نہیں ہیں بلکہ قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کے سطح پر دھڑے بندیاں موجود ہیں. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر کوئی ایسا لیڈرنہیں جسے تنظیمی امورکا علم ہو ‘جنہیں تنظیمی وسیاسی امورکی سمجھ بوجھ ہے انہیں مفا دپرستوں نے کھڈے لائن لگایا ہوا ہے‘ان کے مطابق پارٹی کارکنوں میں اس تاثرکا پایا جانا فطری ہے کہ موجودہ قیادت اور صوبائی حکومت کے اہم عہدیدار ”کمپرمائزڈ“ہیں‘انہوں نے کہاکہ سیاسی پالیسی ہو یا میڈیا پالیسی ایک بڑی سیاسی پارٹی چند نااہل اور نالائق لوگوں کے ہاتھوں تباہ ہورہی ہے.
مزید اہم خبریں
-
کووڈ 19 کے چھ سال بعد بھی وباؤں کے خلاف عالمی تیاری سوالیہ نشان
-
27 ستمبر لانگ مارچ کے پیچھے قطعی طور پر کچھ بھی نہیں ہے، عامر الیاس رانا کا دعویٰ
-
حوثی حملے میں پاکستانی جے ایف 17 طیاروں کو نقصان پہنچنے کی خبریں جھوٹی قرار
-
ایک ہی آدمی ہے جو مانتا ہی نہیں ہے، وہ کہتا ہے میں نے نواز شریف نہیں بننا، حامد میر
-
چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 3 ارب77کروڑڈالرزپر پہنچ گیا
-
چھوٹے صوبے بنائیں لیکن اس کی ٹائمنگ درست اور طریقہ کار آئینی و جمہوری ہونا چاہیے. سعد رفیق
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پارلیمانی راہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب کر لیا
-
برآمدات پر مبنی معیشت کا فروغ اولین ترجیح ہے. احسن اقبال
-
حکومت سنجیدہ ہے تو وزیراعظم کو براہ راست مذاکراتی عمل میں شامل ہونا ہوگا. لیاقت بلوچ
-
پاکستان نے مشکل حالات میں اپنی دفاعی صلاحیت دنیا پر ثابت کی. سپیکر پنجاب اسمبلی
-
دنیا میں سالانہ 2.1 ارب ٹن کچرا پیدا ہوتاہے. رپورٹ
-
وفاقی حکومت کی درخواست پر پنجاب پولیس کے15ہزار اہلکار کل اسلام آباد پہنچیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.