وفاقی حکومت کی خیبر پختونخواہ سے اسلام آباد آنے والے مظاہرین کو روکنے کیلئے حکمت عملی تیار
احتجاجی مظاہرین کو روکنے کیلئے اسلام آباد آنے والی شاہراہوں پر خندقین کھودی جائیں گی، خندقین کھودنے کیلئے مزدوروں کو بلا لیا گیا اور کنٹینرز میں رکھنے کیلئے مٹی کی بوریاں بھی جمع کی جارہی ہیں، ذرائع
ثنااللہ ناگرہ
پیر 21 ستمبر 2026
21:57
(جاری ہے)
دوسری جانب وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان نے ایکس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی شہداء کے جنازوں کو سیاسی بیان بازی کا موضوع نہ بنائیں، شہداء کے جنازوں کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرنا نہایت قابل افسوس ہے۔
وفاقی وزراء کی مسلسل پریس کانفرنسز سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے شدید خوفزدہ ہیں،وفاقی وزیر جب قانون کی بات کرتے ہیں تو انہیں آئین میں دیے گئے عوام کے بنیادی حقوق بھی یاد رکھنے چاہئیں۔ محسن نقوی کہتے ہیں پی ٹی آئی سے نمٹنے کا مستقل لائحہ عمل بنائیں گے، ہم پوچھنا چاہتے ہیں یہی لائحہ عمل معاشی استحکام کے لیے کیوں نہیں بنایا گیا؟ محسن نقوی شاید بھول گئے ہیں کہ معیشت کو نقصان پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ ان کی نام نہاد تجربہ کار معاشی ٹیم کی وجہ سے پہنچ رہا ہے، وفاقی حکومت کی دھمکیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے،فارم 47 کی حکومت یاد رکھے کہ پاکستان تحریک انصاف طویل عرصے سے حکومتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہی ہے۔ اگر وفاقی حکومت کو لانگ مارچ کا خوف نہیں تو اسلام آباد کو ابھی سے "کنٹینر سٹی" کیوں بنا دیا گیا؟ پاکستان تحریک انصاف اپنے آئینی اور جمہوری حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی،27 ستمبر کا احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، اسے دھمکیوں سے نہیں روکا جا سکتا۔ شفیع جان نے مزید ایک ٹویٹ میں کہا کہ صوبائی وزیر فضل شکور خان کو پشاور سے نا معلوم افراد کی جانب سے اٹھایا جانا آئین، قانون، جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ پر براہ راست حملہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
اے آئی ایجنٹوں پر قابو پانے کے لیے نئے طریقہ کار کی ضرورت، ماہرین
-
حکومت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں 40 لاکھ لوگوں کی بات پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،شیرافضل خان مروت
-
کیا ہم دہشتگرد ہیں، کیا میں دہشتگرد ہوں، بیرسٹرگوہرخان کا سوال
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ رکوانے کیلئے حکومت کی پیٹرولیم لیوی ایک سال کیلئے ختم کرنے کی تجویز آگئی
-
وائٹ ہاﺅس میں داخلے پر پابندی کے خلاف سی این این، ایم ایس ناﺅ اور پولیٹیکو کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان
-
روس کے انتخابات میں صدرپیوٹن کی جماعت کو واضح برتری حاصل
-
ہم اسلام آباد میں دھاوا بولنے یا فتح کرنے نہیں آرہے، ہم دو پیروں اور ہاتھوں کے ساتھ آئیں گے، شفیع جان
-
خیبرپختونخوا اسمبلی کی صوبائی وزیر فضل شکور کی گرفتاری کی مذمت‘پولیس کے اختیارات میں کمی کی تجویز
-
با اختیاراورفیصلہ کرنے والے لوگ بیٹھیں تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے.علامہ راجہ ناصر عباس
-
جنید اکبر نے بیان دے کر ہماری مدد کی‘اب زیرو ٹالرنس ہوگی. طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.