پنجاب بھر میں فصل کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے نشاندہی پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ
جمعرات 24 ستمبر 2026 17:01
(جاری ہے)
ویڈیو بیان میں اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں بالخصوص کسان بھائیوں کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔
اس حوالے سے نمبرداران کانفرنس منعقد کی گئی ہے اور مساجد میں اعلانات بھی کروا دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ پنجاب کو سموگ فری بنایا جائے۔ گلوبل کلائمیٹ چینج ہماری نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے،کسان فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائیں، ورنہ سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے نشاندہی پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ سموگ کے تدارک کے لیے فیصل آباد میں سموگ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ،جہاں مانیٹرنگ جاری ہے۔ تجاوزات کے خلاف نرمی سے سختی کی پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے بتایا کہ بازاروں کے دورے کے دوران دیکھا گیا کہ دکانداروں نے 10 سے 12 فٹ تک سامان باہر رکھا ہوا ہے،کاروباری حالات کے پیش نظر پہلے جرمانے کی بجائے گائیڈ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں ، ریڑھی بانوں کے لیے جگہ مختص کر کے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ستھرا پنجاب مہم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پر تنقید تو سب کرتے ہیں لیکن ہم اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے، کوڑا دان کے باہر کوڑا پھینک دیا جاتا ہے، گلیوں میں جانور باندھنے سے نالیاں بند اور گندہ پانی کھڑا ہوتا ہے جس سے ڈینگی سمیت کئی بیماریاں پھیلتی ہیں۔انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اتوار تک بازاروں اور شہر کے اندر سے جانوروں کو سائیڈوں پر منتقل کر دیا جائے بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ ایک قدیمی اور ثقافتی شہر ہے، یہاں کے لوگ انتہائی مثبت ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی سربراہی میں عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت موجود ہے، شہری بھی اپنا کردار ادا کریں تاکہ جڑانوالہ کو ایک پرامن اور ماحول دوست شہر بنایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
شرجیل میمن کے بیان پر علی خورشیدی کا ردعمل، سندھ حکومت سے کارکردگی کا حساب مانگ لیا
-
طارق فضل چوہدری کی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدرِ آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد ،نیک خواہشات کا اظہار
-
صنفی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ ناگزیر ہے،خواتین کی تعلیم، روزگار اور زندگی کے مختلف شعبوں میں یکساں شرکت کو یقینی بنانا ہوگا، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیرِمملکت طلال چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اورچیف کمشنر کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات
-
محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کیلئے تیار ہے، حکومت میں اس وقت مسائل ختم کرنے کی سوچ نہیں ، بیرسٹرگوہر
-
سندھ کے 6 انتظامی یونٹس بنیں گے، وسائل سب میں برابر تقسیم ہوں گے، فاروق ستار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بیلاروس پہنچ گئے، منسک میں فتح یادگار پر حاضری ، پھول چڑھائے
-
ساہیوال، کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ڈرائیور اور بچہ جاں بحق، دو خواتین زخمی
-
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بحال اور رضاکارانہ علیحدگی کی سکیم قبول کرنے والے ملازمین کے تمام واجبات یکمشت ادا کئے جائیں، پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چوہدری منظور احمد کا مطالبہ
-
وفاقی وزیر پٹرولیم کی زیر صدارت اجلاس ، وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد ، مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان، سعودی عرب کی دوستی نسل در نسل مضبوط ہو رہی ہے، گورنرسندھ
-
ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر (کل )معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.