مریدکے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی ،بازاروں میں تجاوزات کا جائزہ، اے ڈی سی ای کا اچانک دورہ

جمعرات 24 ستمبر 2026 22:22

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2026ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی سی شیخوپورہ کی ہدایت پر اے ڈی سی ای شیخوپورہ عمبرین چوہدری نے اسسٹنٹ کمشنر مریدکے ظہیر الدین بابر اور پیرا فورس کے ہمراہ مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال ریل بازار مین بازار اور دیگر اہم بازاروں کا اچانک دورہ کیا ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں سے ادویات اور دیگر سہولتوں پر معلومات حاصل کیں جبکہ بازاروں میں دکانداروں سے مسائل دریافت کئے ۔

عمبرین چوہدری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں ملنے پر ایم ایس ڈاکٹر احمد عمار آصف اور انکی ٹیم کو شاباش دی جبکہ بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ دیکھ کر اسسٹنٹ کمشنر پیرا فورس کو شاباش دی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سخت ہدایات ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ہر طرح کی ادویات اور دیگر سہولتیں مفت فراہم کی جائیں جن کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں ،وہ دکانداروں سے بھی کہتی ہیں کہ حکومت کی مقرر کردہ حدود میں رہ کر اپنا کاروبار کریں ،کسی کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریدکے میں صفائی کے ناقص انتظامات کی شہریوں نے نشاندہی کی ہے جبکہ جی ٹی روڈ کی مغرب جانب تجاوزات کی اطلاعات ملی ہیں اس کا سد باب کیا جارہا ہے۔