Live Updates

سعودی عرب کااقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کو 6 ملین ڈالر دینے کااعلان

پیر 28 ستمبر 2026 22:42

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2026ء) سعودی عرب اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز (یو این او سی ٹی)کے تحت پروگراموں کے لیے 6 ملین ڈالر کی فنانشل سپورٹ فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اس بات کا اعلان وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران کیا۔یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں سیشن کے دوران ہوئی ۔

Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات