Live Updates

پنجگور میں ایل پی جی اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پیر 28 ستمبر 2026 21:55

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2026ء) پنجگور میں ایل پی جی اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عام شہری قیمتوں میں ہائے دن اضافہ ہونے سے شدید مشکلات کا شکار ہوگئے تنخواہ دار اور مزدور طبقے کی چیخیں نکل گئیں تفصیلات کے مطابق پنجگور میں مہنگاہی کا جن بے قابو ہوگیا ہے ہر گزرتے دن اشیائ ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سامنے آرہا ہے جس سے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ایل پی جی فی کلو 370 سے بڑھ کر 450 روپے جبکہ پٹرول فی گیلن 11سو روپے ڈیزل فی گیلن 13 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اسی طرح آٹا اور دوائیوں کے ریٹ میں بھی نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے شہریوں کے مطابق ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل چونکہ ایران سے آرہے ہیں ان میں بے تحاشہ اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے بارڈر سے آنے والی پٹرولیم مصنوعات کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچنے چائیں پنجگور میں اشیائ ضروریہ اور خوردنی چیزوں میں ہر گزرتے دن اضافہ سے عام شہریوں کے ساتھ مزدور اور چھوٹے تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر ہیں بچوں کے اسکولوں کے اخراجات اور ہیلتھ کے مسائل بھی دگرگوں ہوگئے ہیں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کو چائیے کہ وہ ایل پی جی اور پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دلائیں
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات