مقبوضہ کشمیر، کشمیری نوجوانوں کا جعلی مقابلوں میں قتل بھارتی فورسز کا روز کا معمول
بھارتی فوج کی ڈرامہ بازی ،جعلی مقابلے میں’’موسی‘‘ نام کے جوان کا بار بار قتل
بدھ 30 ستمبر 2026 13:31
(جاری ہے)
23 جون 2025 کو بھارتی تحقیقاتی ادارے’’، این آئی اے ‘‘نے تصدیق کی کہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کردہ خاکے پہلگام حملے کے اصل حملہ آوروں سے مطابقت نہیں رکھتے۔
28 جولائی کو بھارتی فورسز نے دوبارہ دعوی کیا کہ انہوں نے 'آپریشن مہادیو' کے دوران موسی کو مارد دیا ہے۔ اور اب، 30ستمبر کویوسمرگ میں جس نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا ، بعض بھارتی حکام نے اسکا نام بھی موسی بتایا ہے ۔ بھارتی فوج کا یہ بھی ایک پرانا وطیرہ ہے کہ وہ پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اس طرح کے آپریشنوںمیںمارے جانے والوںکو پاکستانی دراندز قرار دیتی ہے ۔ تاہم دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر پرفوجی طاقت کے بل پر قبضہ جمار رکھا ہے اور کشمیری گزشتہ آٹھ دہائیوں سے زائد عرصے سے اسکے جابرانہ تسلط کے خلاف ایک تاریخ ساز جدوجہد کر رہے ہیں اور عظیم قربانیاں دے رہیں ، کشمیریوں کی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد مکمل طور پر انکی اپنی ہے اور اقوام متحدہ کا چارٹر انہیں اس جدوجہد کا حق دیتا ہے ۔ عالمی برادری نے جموں وکشمیر کے حوالے سے بھارتی بیانیے کو مکمل طورپر مسترد کر دیا ہے اور وہ جموںوکشمیر کو مسلسل ایک متنازعہ خطے کے طور پر مانتی ہے ۔ جعلی مقابلوںمیں بیگناہ عام شہریوں کے قتل کے پیچھے بھارتی فورسز کے کئی مذموم مقاصد کارفرما ہوتے ہیں۔ بھارتی فوج کے افسر و اہلکار انعامات، ترقی اور تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کا سہارا لیتے ہیں۔ جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کے قتل کا مقصد کشمیریوں کی نفسیات پر اثر انداز ہونا اور ان کے اندر خوف ودہشت پیدا کر کے جذبہ آزادی کو دبانا ہے ۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے بارہا بھارت کے ان مذموم ہتھکنڈوں کو بے نقاب کیا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.