سہیل آفریدی بڑے آدمی ہیں، میرا خط ڈسٹ بن میں پھینکنا چاہیں تو وہ بادشاہ ہیں،شوکت یوسفزئی

بدھ 30 ستمبر 2026 20:52

سہیل آفریدی بڑے آدمی ہیں، میرا خط ڈسٹ بن میں پھینکنا چاہیں تو وہ بادشاہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی بڑے آدمی ہیں اگر وہ میرا خط ڈسٹ بن میں پھینکنا چاہیں تو وہ بادشاہ ہیں، جس طرح جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے یہ ہمارے بادشاہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو وزیر اعلیٰ صاحب نے میرے بارے میں فرمایا ہے وہ کافی وائرل ہو رہا ہے اور مجھے بڑی ’’شاباشیں‘‘مل رہی ہیں، میں نے لیٹر وٹس ایپ پہ بھیجا ہے وہ پھٹتا نہیں ہے، پھاڑنے کے لیے اس کی کاپی نکالنی پڑے گی ان کے پاس اتنا ٹائم نہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی مرضی ہے لیٹر پڑھیں نہ پڑھیں، بیرسٹر گوہر صاحب کو ایڈریس کیا تھا انھوں نے پڑھ کر جواب بھی دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں کسی بھی لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹا، بیماری کی حالت میں بھی ڈی چوک تک پہنچا تھا، 4 اکتوبر کو میں سہیل آفریدی آفریدی سے آگے ہوں گا۔