کراچی میں مختلف پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 5 زخمی حالت میں گرفتار
احمد گوٹھ، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد اور جمشید ڈویڑن میں کارروائیاں، اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد
پیر 5 اکتوبر 2026 17:47
(جاری ہے)
گلبرگ پولیس نے ایف بی ایریا بلاک 12 میں ندی کنارے ماما ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں اسلم ولد گل محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دوران پٹرولنگ مشکوک شخص کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے بغیر نمبر کا 9 ایم ایم پستول، میگزین اور 2 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے جبکہ ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔حیدری مارکیٹ پولیس نے کوثر نیازی کالونی بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد کے قریب مبینہ مقابلے میں محمد سہیل ولد محمد اکبر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، راؤنڈز، نقدی اور مبینہ طور پر چھینا گیا برگنڈی رنگ کا سام سنگ گلیکسی موبائل فون برآمد کیا گیا، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ادھر شاہین فورس جمشید ڈویڑن اور فیروز آباد پولیس نے شہید ملت روڈ کے قریب گھر میں ڈکیتی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔دوسری جانب ایس آئی یو اور سی آئی اے کراچی نے انتہائی مطلوب بھتہ خور صمد کاٹھیاواڑی کے اہم کارندے کی صالح محمد گوٹھ، تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول اور راؤنڈز برآمد ہوئے جبکہ اس کی شناخت اور مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.