ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے عمران خان کے کزن قاسم زمان خان کی نظر بندی کا آرڈر جاری کردیا

قاسم زمان ایک سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن ہیں،غیر قانونی اجتماع کی پلاننگ کررہے تھے.حکم نامے کے مندرجات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 6 اکتوبر 2026 21:50

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے عمران خان کے کزن قاسم زمان خان کی نظر بندی کا ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اکتوبر ۔2026 ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے قاسم زمان خان کی نظر بندی کا آرڈر جاری کردیا قاسم زمان کے 30 دن کے نظر بندی آرڈر تھری ایم پی او کے تحت جاری کئے گئے سابق وزیراعظم عمران خان کے کزن قاسم زمان کے ایم پی او آرڈر سی پی او راولپنڈی کی سفارش پر جاری کئے گئے.

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی قاسم زمان کی نظر بندی کی سفارش کی تھی ایم پی او آڈرز کے مطابق قاسم زمان ایک سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن ہیں،قاسم زمان غیر قانونی اجتماع کی پلاننگ کررہے تھے. تفصیلات قاسم زمان امن عامہ کے لئے خطرے کا سبب تھا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی نے عمران خان کے کزن قاسم زمان کی نظر بندی کا آرڈر جاری کردیا آرڈر کے مطابق قاسم زمان کی 30 دن کی نظر بندی 3 ایم پی او کے تحت کی گئی ایم پی او آرڈر کے مطابق قاسم زمان ایک سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن ہیں، وہ غیر قانونی اجتماع کی پلاننگ کر رہے تھے، جس سے امن عامہ کو خطرہ لاحق تھا.