حکومت طالبان سے مذاکرات پر اعتماد میں نہ لے مگر معلومات تو دیدے ، خورشید شاہ،طالبان نے فوج کو فریق بنایا ہوا ہے، حکومت بھی اسے اعتماد میں لے،بداعتمادی اچھی نہیں،لگتاہے حکومت مذاکرات ناکام کرکے ملبہ ہم پر ڈالنا چاہتی ہے،صرف ایک طرف سے لوگوں کی رہائی مناسب نہیں طالبان بھی غیرعسکری قیدی رہاکریں،مشرف کیس میں ریمنڈ ڈیوس والا معاملہ ہوگا،چوہدری نثار پہلے دن سے کوشش کررہے ہیں کہ معاملات بگڑ جائیں،وہ نوازشریف کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے،اپوزیشن لیڈر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو
منگل 8 اپریل 2014 06:20
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء )قو می اسمبلی کے قائد حزب اختلا ف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات پر اعتماد میں نہ لے مگر معلومات تو دیدے ،لگتاہے حکومت مذاکرات ناکام کرکے ملبہ ہم پر ڈالنا چاہتی ہے،صرف ایک طرف سے لوگوں کی رہائی مناسب نہیں طالبان بھی غیرعسکری قیدی رہاکریں،حکومت جو کامیابیاں گنوا رہی ہے یہی چیزیں انہیں آگے پھنسائیں گی امریکہ آج ڈرون نہیں کررہا جب ٹارگٹ مل جائے گا تو حملہ کردے گا ۔
حکومت فوج کو ااعتماد میں لے فوج کو طالبان نے فریق بنایا ہوا ہے فوج لڑ رہی ہے نواز شریف یا میں نہیں لڑ رہے ہیں یہ بداعتمادی اچھی نہیں ہوگی ۔مشرف کیس میں ریمنڈ ڈیوس والا معاملہ ہوگا۔چوہدری نثار پہلے دن سے کوشش کررہے ہیں کہ معاملات بگڑ جائیں،وہ نوازشریف کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے۔(جاری ہے)
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت 39 طالبان قیدی چھوڑ چکی ہے ابھی تک حکومت کا کوئی قیدی طالبان نے رہا نہیں کیا ، امن میں خوش ہیں ،اگر نواز شریف اور اس کی ٹیم امن قائم کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ہم کیوں ناراض ہونگے مگر مذاکرات برابری کی حیثیت سے ہونے چاہئیں ، طالبان نے ایک بھی سویلین کو ر ہا نہیں کیا ،طالبان سلمان تاثیر اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کو رہا نہیں کرینگے تو ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ طالبان برابری کی سطح پر مذاکرات کررہے ہیں ۔
پروفیسر ابراہیم کو چاہیے کہ اس معاملے پر بھی بات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ زگ زیگ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا کمیٹی کو مکمل اختیار دیں کہ وہ بیٹھ کر مکمل مسئلہ حل کرے، کمیٹی ملاقات کے بعد وزیر داخلہ کو رپورٹ دیتی ہے پھر وزیراعظم کے پاس بات ہوتی ہے ۔ ایک پیراگراف پر چار جگہ پر بات ہوتی ہے ہم مذاکرات کیخلاف نہیں ہیں حکومت شاید چاہتی ہے کہ مذاکرات ناکام ہوں اور ہم پر ڈال دیا جائے حکومت پیس زون کی بات کررہی ہے یہ درست نہیں ہے کل لاہور اور کراچی کے پیس زون کی بات ہوگی ہمیں بتایا جائے کہ کیا ہورہا ہے ہمیں میڈیا کے ذریعے علم ہوتا ہے کہ کیا ہورہا ہے اعتماد میں نہ لیں صرف معلومات دے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو کامیابیاں گنوا رہی ہے یہی چیزیں انہیں آگے پھنسائیں گی امریکہ آج ڈرون نہیں کررہا جب ٹارگٹ مل جائے گا تو حملہ کردے گا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جن لوگوں کو طالبان کے کہنے پر چھوڑا گیا ہے یہ حکومت کررہی ہے یہ حکومت کا فیصلہ ہے میری حکومت کو رائے ہوگی کہ وہ فوج کو ااعتماد میں لے فوج کو طالبان نے فریق بنایا ہوا ہے فوج لڑ رہی ہے نواز شریف یا میں نہیں لڑ رہے ہیں یہ بداعتمادی اچھی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کا کیس عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کروں گا مشرف کا کیس ریمنڈ ڈیوس والا ہی کیس ہوگا ، نواز شریف پر مشرف نے احسان کیا تھا سزا معاف کردی تھی نواز شریف بھی آج احسان اتار دے گا ریمنڈ ڈیوس والا طریقہ آخر میں کیاجائے گا میاں نواز شریف پر بھی یہی الزام تھا انہوں نے کہا کہ مشرف کے معاملے پر ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور پیچھے نہیں ہٹیں گے تمام سیاستدان ایک بیج پر ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نثار میرا بھائی ہے اور بیمار ہے اس کا جواب کیا دوں ہم نے کب کہا کہ چوہدری نثار غلط کہہ رہا ہے ہم نے کب کہا تھا کہ چوہدری نثار بیان دے کہ جج کو اس کے گارڈ نے مارا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول وہی بات کہتا ہے جو ہم کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کے ممبر بن کر آئیں پارٹی کو بلیک میل نہیں کرنا چاہیے ۔ عمران خان کا سٹینڈ ٹھیک ہے ہم اس لڑائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ایم کیو ایم کے سندھ کابینہ میں شمولیت پر کہا کہ حرف آخر کوئی نہیں ہوتا جب مسلم لیگ نواز طالبان سے بیٹھ کر بات کرسکتی ہے تو یہ بڑی بات نہیں ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار پہلے دن سے کوشش کررہے ہیں کہ معاملات بگڑ جائیں،ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے عمران خان کے حوالے سے ہم نے کوئی بیان نہیں دیا ہم کہتے ہیں کہ عمران خان درست کررہا ہے چوہدری نثار پہلے دن سے ایسا کررہا ہے کیونکہ چوہدری نثار نواز شریف کو وزیراعظم دیکھنا نہیں چاہتے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 8 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ :فائنل میں تنزانیہ نے برونڈی کو 3-1سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، وویمنز فائنل میں برازیل نے فلپائن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دی ، پاکستانی سٹریٹ شاہینوں کی ... مزید
-
بگ تھری نے پاکستان کو بگ فور بنانے کی پیشکش کی تھی، نجم سیٹھی کا انکشاف،آئندہ 4 ماہ تک ڈومیسٹک کرکٹ کا خود جائزہ لوں گا جس کے بعد نئے کپتان اور کوچنگ سٹاف کا فیصلہ ہوگا، پاک بھارت امن اور ملک میں کرکٹ ... مزید
-
عمر اکمل کا ٹریفک وارڈن کا جھگڑا ابھی ختم ہوا ، پی سی بی گراؤنڈ میں سکیورٹی اہلکاروں سے الجھ پڑے ، شادی کے کارڈ دینے پی سی بی آفس گئے تھے ، کار پارکنگ پر سکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی ، غصے میں ... مزید
-
ورلڈ کپ ٹی 20:فائنل کے بعد آئی سی سی نے مینز اور وویمنز کی ٹیم ، پلیئرز اور آل راؤنڈرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی ، سری لنکا نے بھارت کو ہرا کر پہلی پوزیشن بھی چھین لی ، بھارت دوسرے نمبر پر چلا گیا ،پاکستان ... مزید
-
پی سی بی میں افراتفری اور اکھاڑپچھاڑ، ماضی کے کئی نامور کھلاڑیوں کو نئے سیٹ اپ میں شامل کرنے کا فیصلہ ، سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ مقرر کیے جانے کا امکان محمد یوسف اور ... مزید
-
بھارتی میڈیا کی ٹی 20 ورلڈ کپ ہارنے پر اپنی ٹیم پر کڑی تنقید،بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا کہ وہ گھر کے ہی شیر ہیں‘یووراج اور دھونی اپنی مدت پوری کرچکے‘ انہیں سنجیدگی سے ٹیم سے علیحدگی ... مزید
-
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا 2014 کے لئے ورلڈ ٹی 20 ٹیم کا اعلان ، پاکستان کی پرفارمنس نظر انداز ، ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بگ تھری کے چوہدری کا دباؤ ورلڈ چیمپیئن سری لنکا کے صرف لستھ مالنگا ... مزید
-
وزیراعظم نے پانچ بیورو کریٹس کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ، سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں پولیس سروس کے گیارہ افسران کی ترقی کے حوالے ... مزید
-
اسلام آباد کچہری حملے کی عدالتی اور پولیس رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش،عدالت نے ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار اسلام آباد سے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا،بنچ اور بار کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات بروئے کار ... مزید
-
تحفظ پاکستان آرڈیننس کا دائرہ کار وسیع، پولیس، ایف آئی اے اور بلوچستان لیویز کو بھی کارروائی کا اختیار،ملک بھر میں موجود پولیس اسٹیشنوں کو دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے مجاز قراردے دیاگیا
-
مذاکرات میں ریاست کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ سعد رفیق، کسی کو رعایت دے کر اگر خون خرابہ روکا جا سکتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں، امریکی اشارے پر افغانستان کی جنگ میں بغیر سوچے سمجھے شامل ہو ... مزید
-
اسلام آباد‘ چینی باشندے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی، خودکشی کی وجہ گھریلو پریشانی معلوم ہو تی ہے، پو لیس
-
پشاور ہائیکورٹ نے فاٹا کو عدلیہ کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دے دیا،عدالتی ریفرنس میں ترمیم کیلئے ریفرنس پارلیمنٹ کو بھجوانے کے احکامات جاری‘ فاٹا کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق پورے نہیں ہورہے‘ ... مزید
-
لاپتہ شخص کیس سماعت‘ لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو حساس اداروں سے معلومات اکٹھی کرنے کی ہدایت جاری کردی،حساس اداروں کے سربراہان کی تعاون کی یقین دہانی
-
متحدہ کا پولیس اور رینجرز کی جانب سے کارکنوں کی مبینہ ماورائے عدالت ہلاکتوں پر سندھ اسمبلی میں احتجاج،کوئی کتنا بھی بڑا مجرم ہو، ملزم کو مارنے کا اختیار کسی ادارے کا پاس نہیں، گولی کے ذریعے کارکنوں ... مزید
-
یوسف رضا گیلانی آشیر باد ، سابق ایم این اے میاں محسن 7سال سے پمز ہسپتال میں زیر علاج، دو پرائیویٹ کمرے ہائر ،بورڈ کی ہدایات کے باوجود گھر لے جانے کی بجائے ہسپتال رکھا گیا
-
سپریم کورٹ نے مظفر گڑھ سے لاپتہ فہد ملک کیس نمٹادیا، لاپتہ افراد کی بازیابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،جسٹس جواد ایس خواجہ
-
لاہور ہائیکورٹ کا بجلی سپلائی کمپنیوں کو گرمیوں میں صارفین کو ہر صورت پچاس یونٹ روزانہ فراہم کرنے کا حکم
-
اٹک،اعظم خان ہوتی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کر نیوالی شمیم کیانی پر پشاور ہائیکورٹ جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، بال بال بچ گئیں، ملزمان کے خوف سے سینٹراعظم خان ہوتی کی اہلیہ شمیم کیا نی نے ... مزید
-
وزیراعظم کی منظوری کے بعد اقبال محمود آئی جی سندھ تعینات ، اپنے عہدے کا چارج آج یا کل سنبھالیں گے
-
کراچی اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ایک اور تاریخی حد عبور کر لی،کے ایس ای100انڈیکس 28500کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا ،40ارب روپے سے زائد کے اضافے سے مارکیٹ کا 69کھرب روپے تک پہنچ گیا
-
لاپتہ ملائشین طیارے کے بلیک باکس سے مطابقت رکھنے والے نئے سگنلز کا سراغ لگا لیا گیا ہے، آسٹریلوی ٹیم کا دعوی
-
امریکی ریا ست کیلیفورنیا میں جشن بہاراں پارٹی میں دھینگا مشتی، 44افراد زخمی ‘ 100 سے زائد افراد گرفتار
-
لیبیا،حکومت اور باغیوں میں آئل ٹرمینل کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا،معاہدے کے تحت ملک کی دیگر دو بندرگاہیں بھی آنے والے ہفتوں میں کھو ل دی جائیں گی،باغیوں سے طے پانے والے معاہدے کے تحت حکومت انھیں زر ... مزید
-
اسرائیلی و فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات بے یقینی کا شکار،مشرق وسطی کا امن عمل مستقبل تاریک ہو گیا ، مذاکراتی عمل میں امریکی سفیر مارٹن انڈک کی بھی شرکت ، بات چیت کے دوران اسرائیلی مذاکرات کاروں نے ... مزید
-
طاقت کے ذریعے قوموں کو ہراساں نہیں کیا جا سکتا، امریکہ کا اعترا ف ،چین روس کی پیروی نہ کرے،چھوٹے اور بڑے تمام ممالک عزت کے مستحق ہیں، بعض ممالک کی خود مختاری کا احترام نہیں کیا جا رہا، انہیں ڈرایا ... مزید
-
برطانیہ میں گھر پر ایچ آئی وی کے ٹیسٹ کی اجازت دیدی گئی،تشخیص کے لیے درکار ’کٹ‘ اب بازار سے بغیر نسخے کے خریدی جا سکے گی
-
یوکرائن‘ روسی حامی مظاہرین کا کریمیا طرز کے ریفرنڈم کے حق میں احتجاجی مظاہرہ‘ تین حکومتی عمارات پر قبضہ کرلیا
-
امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے، چین کا انتباہ
-
تحفظ اطفال قانون کی خلاف ورزی، فلبائن میں اطالوی سفارتکار گرفتار
-
نائیجیریا فولانی گڈریوں کے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 79 ہو گئی
-
سان جوز ، لیوئس گوئیلرمو سولس کوسٹاریکا کے انتخابات میں 70فیصد سے زائد ووٹ لے کر صدر منتخب
-
دہشت گرد“ گروپ بنانے کا الزام،ا یمن الظواہری کے بھائی سمیت 67 ملزمان کیخلاف مصر میں مقدمہ چلایا جائیگا
-
شہزادہ ولیم اور کیتھرین کمسن شہزادے کے ہمراہ نیوزی لینڈ پہنچ گئے
-
سعودی سکولوں میں معذور بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات
-
تمام اداروں کی قدرکرتے ہیں مگر فوج کے وقار کا بھی ہر حال میں تحفظ کریں گے،آرمی چیف،مادرِ وطن کے تحفظ اور سلامتی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے نہ کبھی دریغ کیا نہ کریں گے،ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز ... مزید
-
تحفظ پاکستان بل قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں،سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ،اس قانون کوکل کوئی جابرکسی بھی شخص کے خلاف استعمال کر سکتا ہے،خورشید ... مزید
-
بڑھتی ہوئی آٹے کی قیمتوں کیخلاف لیاقت بلوچ کی درخواست پر وفاق اور صوبوں سے قیمتیں مقرر کرنے کے طریق کار پر 14 اپریل تک مفصل جواب طلب ، حکمرانوں کے کتے مربے کھارہے ہیں‘غریب آدمی کوسستا آٹا نہیں دے ... مزید
-
کوئٹہ،ایف سی بلوچستان کا قلات کے دوردرازاور دشوارگزار علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کاآغاز، 30سے40شرپسند ہلاک، ایف سی کے 10جوان زخمی،سیکورٹی فورسز نے قلات کے پاروت میں سرچ آپریشن کرکے 10فراری ... مزید
-
طالبان کی قید میں کون کون ہے، حکومت نے فہرست تیار کرنا شروع کردی،حکومتی فہرست میں علما اور انجینئرز سمیت بعض غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں جو طالبان کی تحویل میں ہیں،پروفیسر اجمل، شہباز تاثیر اور ... مزید
-
حکومت کو غیر عسکری قیدیوں کی رہائی‘ فری پیس زون اور ساتھیوں کا قتل عام روکنے کی تین شرائط پیش کیں ایک پر بھی عمل نہیں ہوا۔ کالعدم تحریک طالبان، غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کا دعویٰ غلط ہے ہمارے کسی ... مزید
-
طالبان قیادت اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات فاٹا میں ہوگی، پروفیسر ابراہیم ،طالبان قیادت سے رابطے کئے جارہے ہیں۔ اصل جگہ کا تعین آئندہ دو تین روز میں کیا جائے گا،مذاکرات کامیاب ہونے سے عوام کا امن کا ... مزید
-
سینیٹ کی پٹرولیم کمیٹی کا وزارت پٹرولیم کا گیس چوری اور واجبات کی وصولی سے متعلقہ گیس بل 2014 ء کو اس کی موجودہ شکل میں منظور کرنے سے انکار،نظرثانی کی ہدایت، ایل این جی کے حوالے سے علیحدہ اجلاس طلب ... مزید
-
حکومت طالبان سے مذاکرات پر اعتماد میں نہ لے مگر معلومات تو دیدے ، خورشید شاہ،طالبان نے فوج کو فریق بنایا ہوا ہے، حکومت بھی اسے اعتماد میں لے،بداعتمادی اچھی نہیں،لگتاہے حکومت مذاکرات ناکام کرکے ... مزید
-
نواب اکبر بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف کو 21 اپریل کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم ،سابق وفاقی وزیرِ داخلہ آفتاب شیرپاوٴ اور سابق صوبائی وزیرِ داخلہ شعیب نوشیروانی کی عدالت میں پیشی، مرکزی ملزم پرویز ... مزید
-
قومی اسمبلی میں حکومت نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود بجلی چوری کے حوالہ سے ترمیمی آرڈیننس 2013ء میں120دن کی توسیع کرالی، اٹھارہویں ترمیم کی دھجیاں نہ اڑائی جائیں ، کون سی چیز قانون سازی میں رکاوٹ ... مزید
-
پاکستان 7سال بعد بین الاقوامی بونڈ مارکیٹ میں شامل دوبارہ شامل ہورہا ہے ،اسحاق ڈار،اقتصادی ' توانائی اور سیکورٹی مسائل کے حل کے لئے حکومت کی دلیرانہ پالیسی کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں،متاثرکن ... مزید
-
اراکین کی تاخیر سے آمدکے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹہ 15 منٹ تاخیر کا شکار،بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے پر کوئی فیصلہ ہندوستان میں منتقلی اقتدار کے بعد کیا جائیگا، روس نے پاکستان کی زرعی ... مزید
-
”آئی ایس آئی سربراہ کے حکم پر پارٹی تبدیل کرنیوالوچپ کرجاؤ“،عابد شیر علی کے بیان پر ایوان میں شدید ہنگامہ ،اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی
-
جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، ایک زخمی، طالبان کمانڈر کشید خان چار شدت پسندوں سمیت ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.