پیرس،فرانسیسی نژاد الجیریئن باشندے نے حوالگی کیخلاف اپیل واپس لے لی

اتوار 13 جولائی 2014 07:27

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء)فرانسیسی نژاد الجیرےئن باشندہ جس پر برسلز میں صیہونی میوزیم پر جان لیوا فائرنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے نے،بلجےئم کو اپنی حوالگی کیخلاف اپیل واپس لے لی ہے،یہ بات اس کے وکیل نے گزشتہ روز کہی۔

(جاری ہے)

29سالہ مہدی نیموشے نے فرانس سے اس کی حوالگی کے جون میں حکم کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی،لیکن اس کے وکیل ایپولین پیپیزپ نے کہا کہ اس نے چیلنج کو آگے نہ لیجانے کا فیصلہ کیا ہے،کیونکہ وہ اب وہ سمجھتا ہے کہ عدالت کا فیصلہ اطمینان بخش تھا۔