محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

اتوار 13 جولائی 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) اتوار اور (کل) پیر کے روز ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش کے بعد موسم قدرے بہتر ہو جائیگا۔ جن علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے ان میں اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، ہزارہ ڈویڑن اور زیریں سندھ کے علاقے شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 اور کم سے کم 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔