مصر،مرسی کے حامیوں کا احتجاج، جھڑپوں میں دو افراد ہلاک

اتوار 13 جولائی 2014 07:28

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء)قاہرہ میں گزشتہ روز معزول مصری صدر محمد مرسی کے حامیوں کی جانب سے احتجاج کے دوران تصادم میں 2افراد ہلاک ہوگئے،یہ بات حکام نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔گزشتہ سال جولائی میں فوج کی جانب سے مرسی کے معزول کئے جانے کے بعد ان کے حامیوں کے خلاف حکومت کے کریک ڈاؤن میں 1400سے زائد افراد ہلاک اور 15000سے زائد کو جیل بھیج دیا گیا اور بڑے پیمانے پر تیزی کے ساتھ مقدمات میں تقریباً200افراد کو سزائے موت دی گئی۔

محکمہ صحت کے ایک سینئر اہلکار محمد سلطان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ شمالی ضلع متاریہ کے شہر میں برڈ شاٹ کے ذریعے نشانہ بنا کر دو افراد ہلاک ہوگئے،انہوں نے مزید کہا کہ تین دوسرے افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک سیکورٹی اہلکار نے مقامی رہائیشیوں کا حوالہ دیاجنہوں نے لاشوں کو ہسپتال پہنچایا،کا کہنا تھا کہ یہ دونوں احتجاج کرنے والے مرسی کے حامیوں اور ان کے حریفوں کے درمیان تصادم میں ہلاک ہوئے۔

سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر تصادم کی مخصوص تفصیلات نہیں بتائیں،تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔مرسی کی معزولی کے بعد ان کے حامی مصر کی نئی حکومت کے خلاف باقاعدگی سے احتجاج کر رہے ہیں۔ان کی ریلیاں اکثر سیکورٹی فورسز اور مرسی کے مخالف گروپوں کے ساتھ گلیوں میں تصادم میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی جنہوں نے مرسی کو معزول کیا تھا مئی میں صدر منتخب ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :