یوکرائن ،علیحدگی پسند مشرق میں لڑائی میں 23فوجی ہلا ک ہوگئے،فوجی ترجمان

اتوار 13 جولائی 2014 07:27

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء)یوکرائنی فوج نے گزشتہ روز علیحدگی پسند مشرق میں ہونے والی لڑائی میں 23سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے،جس سے تین ماہ پر محیط تنازعہ میں معاہدے کی مغربی امیدوں پرپانی پھرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ولادسلیوف سلیزنیوف نے فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں جہاں انسداد دہشتگردی کارروائی کا مرحلہ چل رہا ہے،خصوصی فرائض کے انجام دہی کے دوران یوکرائنی مسلح افواج اور ریاستی سرحدی سروس کے 23اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں اور مزید بتایا کہ93فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :