حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جنگی ترانہ جاری ، اسرائیل لال بیگوں کا گھر ، ایسے ہلا کر رکھ دو، ترانے کے الفاظ

اتوار 13 جولائی 2014 07:29

مقبوضہ یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء)حماس نے اسرائیلی بمباری سے پیدا ہونے والی جنگی فضا میں اسرائیل کے خلاف ایک رزمیہ ترانہ عبرانی زبان میں جاری کیا ہے تاکہ عام اسرائیلیوں کو حماس کے ہاتھوں ان کے ممکنہ انجام سے خبردار کیا جا سکے۔رزمیہ ترانہ جو بنیادی طور پر عربی زبان میں تھا نفسیاتی جنگی ضرورت کے لیے اسے اب عبرانی میں منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترانے کے الفاظ ہیں '' اسرائیل کو ہلا کے رکھ دو''یہ ترانہ القسام بریگیڈ کے نوجوانوں میں غیر معمولی طور پر مقبول ہو رہا ہے اور اس کا عبرانی ترجمہ بھی یو ٹیوب پر ''اپ لوڈ'' کر دیا گیا ہے۔

ترانے میں کہا گیا ہے '' صہیونیوں کا صفایا کردو، اس کے فوجیوں اور فوجی مراکز کو خاکستر کر دو اور لال بیگوں کے گھر یعنی اسرائیل کو تباہ کر دو۔واضح رہے منگل کے روز سے اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ جس میں جمعہ کے روز تک ایک سو سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ نے بھی سات سو سے زائد راکٹ اسرائیل پر فائر کیے ہیں۔ عسکری ونگ نے اسرائیل کے اہم ترین ائیر پورٹ کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنانے کی دھمکی ہے۔

متعلقہ عنوان :