عراق،کرکوک میں سڑک کنارے بم دھماکے،28 افراد ہلاک،205 سے زائد زخمی

اتوار 13 جولائی 2014 07:29

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء)عراق کے شورش زدہ صوبے کرکوک میں سڑک کنارے بم دھماکے کے باعث28 افراد ہلاک اور25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طبی حکام نے بتایا کہ سڑک کنارے بم دھماکے کرک شہر کی راہداری میں اس وقت ہوئے جب متعدد افراد لڑائی کے باعث محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کے لئے سفر میں تھے۔ دھماکوں کے نتیجے میں28 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :