کراچی ،سندھ میں آئی ڈی پیز کی آمد اور بڑھتے پولیو کیسز کے بعد خصوصی انسداد پولیو مہم کا فیصلہ

اتوار 13 جولائی 2014 07:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء)سندھ میں آئی ڈی پیز کی آمد اور بڑھتے پولیو کیسز کے بعد خصوصی انسداد پولیو مہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی پولیو مہم آئندہ ماہ کی 15 تاریخ سے چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے سندھ میں آئی ڈی پیز کی آمد اور بڑھتے پولیو کیسز کے بعد خصوصی انسداد پولیو مہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس مہم کی کامیابی کے لیے معروف علما کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علمائے کرام انسداد پولیو مہم کے دوران علاقوں میں جاکر آگہی مہم چلائیں گے۔جبکہ امام کعبہ کا انسداد پولیو سے متعلق بیان بھی آگہی مہم میں خصوصی طور پر استعمال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :