غزہ پر اسرائیلی بمباری”جھوٹ کی بنیاد پر“مبنی پالیسی ہے،ترک وزیر اعظم

اتوار 13 جولائی 2014 07:29

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء)ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز یہودی ریاست اسرائیل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ غزہ پر اس کی مسلسل بمباری”جھوٹ کی بنیاد پر“مبنی پالیسی ہے۔

(جاری ہے)

ارداون نے استنبول میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی زندگی جھوٹ کی بنیاد پر ہے،وہ ایماندار نہیں،ہم ظالم کی طرفداری نہیں کرسکتے،انہوں نے کہا کہ 100سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :