مقامی عدالت کے سٹینو گرافر کی جانب سے اپنی ترقی کیلئے 12سال قبل دائر درخواست منظو ر

اتوار 27 جولائی 2014 08:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے مقامی عدالت کے سٹینو گرافر کی جانب سے اپنی ترقی کے لئے 12سال قبل دائر کی جانے والے درخواست کو منظو رکرتے ہوئے اس کی ترقی کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سٹینو گرافر اس خوشخبری کے انتظار میں برسوں پہلے ریٹائرڈ ہو چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عداالت کے اسٹینو گرافر غلام شبیر نے 12سال قبل درخواست دی تھی کہ اسے محکمے میں ترقی دے کر تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔ درخواست گزار عدالتی فیصلے کے انتظار میں ریٹائرڈ ہو گیا تاہم فاضل سیشن جج نے گزشتہ روز غلام شبیر کی درخواست کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنا دیا ۔