جمہوری حکومت کاکسی ادارے کے پیچھے چھپنااچھی روایت نہیں ،خورشیدشاہ ،کمزورفیصلوں کے اچھے نتائج نہیں نکلتے ،سیاست میں معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں ،فوج بلانے کافیصلہ درست نہیں، میڈیاسے گفتگو

اتوار 27 جولائی 2014 08:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ جمہوری حکومت کاکسی ادارے کے پیچھے چھپنااچھی روایت نہیں ،کمزورفیصلوں کے اچھے نتائج نہیں نکلتے ،سیاست میں معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں ،فوج بلانے کافیصلہ درست نہیں ۔سکھرمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ قوم انتشارکی سیاست کومستردکرچکی ہے ،اورملک کسی انتشارکامتحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوری حکومت ہے لیکن ایک جمہوری حکومت کاکسی ادارے کے پیچھے چھپنااچھی روایت نہیں ہے ۔حکومت کے کمزورفیصلوں کے اچھے نتائج نہیں نکلتے ۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کاسب کوحق ہے ،حکومت کواحتجاج پرپابندی نہیں لگانی چاہئے ،مگرکسی کے احتجاج سے مسائل اورنقصانات ہوتے ہیں تواس کاتدارک کرناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ ٹھیک ہے ملک حالت جنگ میں ہے لیکن کوئی غیریقینی صورتحال نہیں ہے ،اسلام آبادکوفوج کے حوالے کرنے کافیصلہ ٹھیک نہیں اورمیں نہیں سمجھتاکہ چوہدری نثارنے یہ فیصلہ نوازشریف سے پوچھ کرکیاہوگا۔

انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومت کوسیاسی لوگوں سے بات چیت کرنی چاہئے ،یہ اچھی روایت ہے سیاست میں معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری اپنے علاج اورنوازشریف عمرے کی ادائیگی کے لئے ملک سے باہرگئے ہیں یہ لوگ واپس آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :