مصر کے صحرائے سینا میں فوج کا عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر حملہ ، پچیس عسکریت پسند ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے

اتوار 27 جولائی 2014 08:39

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء) مصر کے صحرائے سینا میں فوجی حملے کے نتیجے میں 25عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے شیخ زوید میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پچیس عسکریت پسند موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔