رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ،ہلاک ہونے والوں میں 2سگے بھائی بھی شامل

اتوار 27 جولائی 2014 08:38

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء)رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے سے 6افراد ہلاک ہوگئے ،ہلاک ہونے والوں میں 2سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تحصیل لیاقت پور میں گزشتہ رات زہریلی شراب پینے سے 6 کی حالت بگڑ گئی۔

(جاری ہے)

4افراد کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال لیاقت پور ،ایک کو بہاول پور کے وکٹوریہ اسپتال اور ایک شخص کو رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال منتقل کردیاگیا ،جہاں طبی امداد کے دوران تمام افراد دم توڑ گئے۔مرنے والوں میں 2سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق شراب پینے والے متعدد افراد پولیس کارروائی کے خوف سے اسپتال نہیں آئے ہیں۔پولیس نے واقعہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :