حسن نصراللہ یو م قدس کے موقع پر منظر عام پرآگئے ،فلسطین اب بھی مسلم دنیا کا مرکزی کازہے،حزب اللہ سربراہ

اتوار 27 جولائی 2014 08:42

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء)لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ گزشتہ روز ایران کی قیادت میں یوم قدس کی سالانہ تقریبات کے موقع پر غزہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے غیر معمولی طور پر عوامی سطح پرنمودارہوئے،یہ بات فرانسیسی خبررساں ادارے ایک نامہ نگار نے بتائی۔شیعہ جنگجو گروپ کے سربراہ صرف پانچویں مرتبہ عوامی سطح پرنمودار ہوئے ہیں،

جو 2006ء میں خونریز تنازعہ سے قبل سے لیکر اسرائیلی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نصراللہ لبنانی دارالحکومت کے جنوبی نواحی علاقے میں ایک انڈور مقام پر ایک سٹیج پر نمودار ہوئے،ان کے پیچھے ہزاروں لوگوں کے ہجوم نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔یوم قدس ہر سال مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے،اس روز کو رواں سال غزہ کے عوام اور مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا گیا،جیسا کہ غزہ پر18روزہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتیں 800سے تجاوز کرگئی ہیں۔نصراللہ نے اعلان کیا کہ فلسطین اب بھی مسلم دنیا کا مرکزی کازہے، حزب اللہ اس وقت شام میں صدر بشارالاسد کی حامی فورسز کے ساتھ باغیوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :