روس نے مِکڈونالڈ کیخلاف کارروائی اعلان کر دیا، میکڈونالڈ کے ریستورانوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیا جارہا ہے،روسی محکمہ صحت

ہفتہ 23 اگست 2014 09:48

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء)روس نے حفظانِ صحت کے نام پر مِکڈونالڈ کے خلاف کارروائی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے آیا میکڈونالڈ کے ریستوران صفائی ستھرائی کی معیار پر پورے اتر رہے ہیں۔روس کے حفظان صحت سے متعلق ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے میکڈونالڈ فاسٹ فوڈ ریستورانوں میں حفظانِ صحت کی سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کیا جا رہا ہے جس سے ایک ہی روز قبل ماسکو میں میکڈونالڈ کے تین معروف ریستورانوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق صحت پر مامور روسی حکام نے کہا کہ اِس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا میکڈونالڈ کے ریستوران صفائی ستھرائی کی معیار پر پورے اتر رہے ہیں۔ میکڈونالڈ روس کے 438 مقامات پر ریستوران چلاتا ہے۔

(جاری ہے)

میکڈونالڈ نے کہا ہے کہ وہ صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے کہ سٹوروں کو دوبارہ کھولنے کے لیے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔

روس میں میکڈونالڈ کے کل 438 سٹور ہیں۔

ناقدین کے خیال میں روس کی حکومت کا یہ اقدام مغربی ملکوں کی طرف سے لگائی جانے والی معاشی تعزیرات کا جواب ہے جو یوکرائن کے داخلی تنازع میں روس کے ملوث ہونے کے نتیجے میں نافذ کی گئی تھیں۔ امریکہ اور یورپی یونین نے روسی بینکوں اور صنعتوں کے خلاف پابندیاں لگائی ہیں جبکہ روس نے اس کا جواب خوراک کی امریکی اور یورپی مصنوعات کی درآمد پر پابندیاں لگا کر دیا ہے جبکہ گزشتہ روز میکڈونالڈ کے جِن ریستورانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ان میں ماسکو کے پشکِن سکوائر کا معروف ریستوران بھی شامل ہے جسے امریکہ کے اس مشہور فوڈ گروپ نے 1990ء میں سویت یونین کے آخری دِنوں میں کھولا تھا۔

اِسے روس کی طرف سے مغربی سرمایہ درانہ نظام کو مرحلہ وار طور پرقبول کیے جانے کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :