بھارت نے چین سے نمٹنے کیلئے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں آکاش میزائل کی تنصیب شروع کردی

ہفتہ 23 اگست 2014 09:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء) بھارت نے چین سے درپیش خطرے سے نمٹنے کیلئے شمالی مشرقی علاقے میں آکاش میزائلوں کی تنصیب شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چین سے درپیش خطرے سے نمٹنے کیلئے ملک کے شمال مشرقی حصے میں چھ آکاش میزائلوں کی تنصیب کی جارہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے تیز پور اور شاپوا میں بھی سخوئی تھرٹی ایم کے آئی فائٹرز نصب کئے جاچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :