یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، سیزن کا آخری گرینڈ سلیم 25 اگست سے شروع ہو گا،نیویارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد ،نوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے خاص طور پر شرکت کی، دونوں سٹار پلئیرز نے مینز اور ویمنز کی ٹرافیوں کی رونمائی کی،سربین سٹار نوواک جوکووچ اپنی مہم کا آغاز ان سیڈڈ ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹز مین کے خلاف میچ سے کریں گے۔ دفاعی چیمپئن امریکی سٹار سرینا ولیمز کا سامنا ہم وطن ٹیلر ٹاؤ سے ہو گا

ہفتہ 23 اگست 2014 09:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء) ٹینس سیزن کے چوتھے اور ا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ نیویارک سٹی میں ٹینس گرینڈ سلیم کے ڈراز کے لیے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دونوں سٹار پلئیرز نے مینز اور ویمنز کی ٹرافیوں کی رونمائی کی۔ سربین سٹار نوواک جوکووچ اپنی مہم کا آغاز ان سیڈڈ ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹز مین کے خلاف میچ سے کریں گے۔ دفاعی چیمپئن امریکی سٹار سرینا ولیمز کا سامنا ہم وطن ٹیلر ٹاؤسنڈ سے ہو گا۔ سیزن کا آخری گرینڈ سلیم 25 اگست سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :