پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس (آج) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا ،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کرینگے ، اجلاس شہر یار خان ممبران کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کریں گے اور ان سے مشاورت کے بعد قومی کرکٹ کی بہتری کے لئے اہم اقدامات کا اعلان کریں گے،ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ،فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کیس ،قومی ٹیم کی سری لنکا میں کارکردگی اور دیگر اہم معاملات زیر بحث آئیں گے

ہفتہ 23 اگست 2014 09:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء)پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس (آج) ہفتہ کو صبح گیارہ بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا جس کی صدارت پی سی بی کے چیئرمین شہر یار کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکت کرنے والے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں اسلام آباد ریجن کے شکیل شیخ، پشاور ریجن کے گل زادہ، نیشنل بنک کے ممبر اقبال قاسم، سوئی نادرن پائپ لائن لمٹیڈ سے امجد لطیف، یونائٹیڈ بنک سے منصور مسعود خان، واپڈا سے یوسف نسیم کھوکھر، نجم سیٹھی شامل ہیں جبکہ کراچی اور راولپنڈی کے ممبران کا انتخاب ہونا باقی ہے۔

اجلاس میں پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان ممبران کو اپنی ترجیعات سے آگاہ کریں گے اور ان سے مشاورت کے بعد قومی کرکٹ کی بہتری کے لئے اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔اجلاس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔اجلاس میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ،فاسٹباؤلر محمد عامر کا کیس ،قومی ٹیم کی سری لنکا میں کارکردگی اور دیگر اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔