کوئٹہ، دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 23 اگست 2014 09:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کا تربت کے علاقے دشت میں حساس اداروں کی اطلاع پر دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن  آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے تربت کے علاقے دشت میں حساس اداروں کی اطلاع پر دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن کیا  سرچ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع تھی کہ مطلوب دہشت گردوں نے شہری علاقے کو گھیرے میں لیکر عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنایا تھا

جس پر فرنٹیئر کور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معصوم جانوں کو دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ سے بچالیا علاقے کے عوام نے فرنٹیئر کور کی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے ایف سی جوانوں کی دہشت گردوں کیخلاف بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان عوام کے تعاون اور ان کی اطلاع پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرتی رہے گی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک فرنٹیئر کور بلوچستان بلاتفریق کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور جب تک بلوچستان کو امن کا گہوارہ نہیں بنایا جائے گا چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔