گورنر خیبر پختونخواہ فاٹا میں ترقیاتی کاموں اور متاثرین کی ضروریات کے حوالے سے ان کے ساتھ رابطے میں رہیں، نواز شریف ،وفاقی حکومت لواری ٹنل پر فنڈز فوری طور پر فراہم کرے گی منصوبے پر کام فوری طور پر آگے بڑھایا جائے، وزیراعظم کی منصوبے پر بریفنگ میں ہدایت

ہفتہ 23 اگست 2014 09:45

پشاور،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان کو ہدایت کی ہے کہ فاٹا میں ترقیاتی کاموں اور متاثرین کی ضروریات کے حوالے سے ان کے ساتھ رابطے میں رہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم جمعہ کے روز لواری ٹنل جاتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث اچانک پشاور پہنچے جہاں پر انہیں لواری ٹنل کے منصوبے پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ فنڈز کی کمی کے باعث تاخیر کاشکار ہے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت فنڈز فوری طور پر فراہم کرے گی منصوبے پر کام فوری طور پر آگے بڑھایا جائے دورے کے دوران اسحاق ڈار ، پرویز رشید ، احسن اقبال بھی موجود تھے اور گورنر خیبر پی کے بھی ان کے ہمراہ تھے پشاور میں ایک اجلاس کے دوران وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخواہ سے کہا کہ وفاقی حکومت قبائلی عوام کے ساتھ دینے کا وعدہ بھی کرچکی ہے اس لیے گورنر متاثرین کی ضروریات کے حوالے سے ان سے رابطے میں رہیں، ۔