سینٹ میں جمہوری نظام کے استحکام ،پارلیمنٹ کے تحفظ کے لئے اتفاق رائے سے قرار داد منظور، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطا لبہ مسترد،جمہوریت نظام کے تسلسل کیلئے ہمہ جیت کوششیں کرتے رہیں گے،چیئرمین سینٹ

ہفتہ 23 اگست 2014 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء)سینیٹ نے جمہوری نظام کے استحکام ،پارلیمنٹ کے تحفظ کے لئے اتفاق رائے سے قرار داد منظور کرلی جبکہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطا لبے کو یکسر مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سینیٹ کے اجلاس میں پی پی کے سینیٹرز سعید غنی نے تحریک استحقاق پر ایک قرار داد پیش کی جس میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے مطالبہ کیا گیا جس کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ۔اس پر چیئرمین سینٹ نے رائے شماری کرائی جس کے حق میں تمام سینیٹرز نے ووٹ دیئے اور کسی بھی سینیٹرز نے ان کی مخالفت نے ووٹ نہیں دیا۔ چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ جمہوریت نظام کے تسلسل کیلئے ہمہ جیت کوششیں کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :