یوتھ اولمپکس، پاکستانی ہاکی ٹیم کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ برابر ہو گیا، کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے قومی کھلاڑی اب کینیڈا کے مدمقابل ہوں گے

ہفتہ 23 اگست 2014 09:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء) چین کے شہر نینجنگ میں جاری سپر میگا ایونٹ کے فائیو اے سائیڈ ہاکی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف کا اختتام نیوزی لینڈ کی تین صفر کی برتری پر ہوا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے زبردست کم بیک کیا پہلے کے بعد دوسرے ہاف میں بھی کیویز کو برتری حاصل تھی۔ گرین شرٹس نے تیسرے ہاف میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے چار گول اسکور کر کے اعصاب شکن مقابلہ برابر کر دیا۔ چھ چھ کی برابری پر ہی میچ ختم ہو گیا اس بے نتیجہ میچ اور ادھر اسپین کی جنوبی افریقہ کے خلاف جیت نے پاکستان کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا جہاں قومی کھلاڑی کینیڈا کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔ -

متعلقہ عنوان :