بڑھاپے میں زیادہ دیرایک جگہ بیٹھے رہنا معذوری کا باعث بن سکتاہے،امریکی تحقیق

اتوار 24 اگست 2014 09:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء) بڑھاپے میں زیادہ دیرتک ایک جگہ بیٹھے رہنا معذوری کا باعث بن سکتاہے۔امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیوررسٹی کی تحقیق کے مطابق 60سال یا اس سے زائد عمر کے افراد جودن کا زیادہ تروقت بیٹھ کر گزارتے ہیں ،ان کے معذور ہوجانے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کسی جگہ بیٹھے رہنے کا ہر گھنٹہ نہ صرف آپ کو معذور بنانے کا سبب بن سکتا ہے بلکہ مرض خطرناک حد تک بڑھ بھی سکتا ہے۔