شاہ محمود قریشی کے گھر پر چند روز قبل حملے میں ملوث نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور

اتوار 24 اگست 2014 09:26

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر پر چند روز قبل حملے میں ملوث نامزد ملزمان نے ہفتے کے روز انسداد دہشگردی عدالت نمبر ایک کے جج جاوید اقبال وڑائچ کی عدالت سے عبوری ضمانتیں کرالی ہیں جس کی آئندہ تاریخ پیشی چار ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان ملزمان نے ہفتے کو عبوری ضمانتیں کرائی ہیں ان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کے صدر بلال بٹ ایڈووکیٹ ، ضلعی سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز ، شاہد مختار لودھی ، منیر اختر ننگاہ ، اعجاز ، طارق امیر عباس ، رانا مرتضی ، حمزہ شاہد لودھی ، سید مطیع الحسن بخاری ، عبدالغفار اعوان ، محمد الیاس بھٹی ، حفیظ احمد جوئیہ ، سید جعفر شاہ ، ارشد گجر ،ظفر حسین قادری ایڈووکیٹ ، مسماة ثروت محمود اور مسماة مقصودہ انصاری شامل ہیں ۔

عدالت نے ان ملزمان کی ایک ایک لاکھ مچلکوں پر عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کی ہے اور آئندہ پیشی چار ستمبر مقرر کی ہے جبکہ اس مقدمے میں پچاس سے زائد نامعلوم افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے ڈنڈوں ،سریوں ، اینٹوں اور آتشی اسلحہ سے مسلح ہوکر شاہ محمود قریشی کے گھر حملہ کیا تھا اور دروازہ توڑنے کی کوشش کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :