صہیب مقصود اور فواد عالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ، صہیب مقصود کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا،صہیب 83رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، فواد عالم نے 62 ،احمد شہزاد نے 49رنز بنائے ، آئرلینڈر کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز 89 اور مہیلا جے وردھنے 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے

اتوار 24 اگست 2014 09:23

ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء)پاکستان نے میزبان سری لنکا کو پہلے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی صہیب مقصود کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ، صہیب 83رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فواد عالم 62رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، آئرلینڈر کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز 89 اور مہیلا جے وردھنے 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ،پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، یونس خان، مصباح الحق، فواد عالم، عمر اکمل، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، جنید خان اور محمد عرفان کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل پائیں گے، کیوں کہ اس وقت وہ اپنے بالنگ ایکشن کی جانچ کیلیے آسڑیلیا میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا کے مہندا راجہ پاکسے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو ہہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکا نے 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے، آئرلینڈر کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز 89 اور مہیلا جے وردھنے 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنر اپل تھرنگا اور تلکرتنے دلشان کوئی مضبوط پارٹنرشپ قائم نہ کرسکے، اور بالترتیب 18 اور 6 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ان کے بعد سری لنکا کے سٹار بلے باز کمار سنگاکارا نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہے اور 40 گیندوں پر 25 رنز بنا کر محمد حفیظ کی بال پر کیچ آوٹ ہوگئے۔بلے باز مہیلا جے وردھنے، جو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں نے 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی سکور میں خاطر خواہ اضافہ کیا، تاہم وہ سنچری مکمّل نہ کر سکے، اور جلد ہی عمر اکمل کے ہاتھوں رن آوٹ ہوگئے۔

اس طرح سری لنکا کی پوری ٹیم 45 اوورز میں کل 275 رنز بنا پائی۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 50 رنز دے کر 3، محمّد عرفان نے 48 رنز دے کر 2، جبکہ محمّد حفیظ نے 32 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔پہلی وکٹ کی شراکت میں اوپنرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 39 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 21 رنز بنا کر انجیلو میتھوز کا شکار بنے جس کے بعد یونس خان بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، عمر اکمل 15 اور کپتان مصباح الحق 13رنز بنا سکے جبکہ احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز جوڑے۔

چھٹی وکٹ کی شراکت میں صہیب مقصود اور فواد عالم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 135 رنز کی شراکت قائم کی اور 253 کے مجموعے پر فواد عالم 62 رنز بنانے کے بعد ملنگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ صہیب مقصود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مین کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

متعلقہ عنوان :