دہشتگردی کا خطرہ،ریڈزون میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی

اتوار 24 اگست 2014 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء)ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ریڈزون میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی دوگنا کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ریڈزون کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہدایت ریڈزون میں دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریڈزون میں موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔