غزہ سٹی،تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں تین فلسطینی جاں بحق،مکان زمین ہونے سے 40افراد زخمی

اتوار 24 اگست 2014 09:27

غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء)حماس اور اسرائیل کے درمیان خونین لڑائی 47ویں روز میں داخل ہو گئی ہے ،غزہ سٹی پر تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملے میں 3فلسطینی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اسرائیلی فضائی حملے میں مکان زمین بوس ہونے سے 40فلسطینی زخمی ہو گئے یہ بات میڈیکل حکام نے ہفتے کو بتائی ہے۔ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ نوسیرت کیمپ میں ایک مکان میں تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے جبکہ اسی حملے میں پانچ دوسرے افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل اور غزہ کے اسلامی حکمرانوں حماس کے درمیان چھ ہفتے کی لڑائی میں جنگی کارروائی منگل کو اس وقت دوبارہ شروع ہو گئی جب مصر کی جانب سے کی جانیوالی جنگ بندی کے مذاکرات ناکام ہو گئے ۔غزہ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے محصور فلسطین میں 79افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، جمعہ کو غزہ کے ایک مارٹر حملے میں اسرائیلی لڑکا ہلاک ہو گیا جبکہ ایک اور راکٹ حملے میں اسی روز سات افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مقامی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دیر گئے غزہ سٹی میں ایک زبردست اسرائیلی فضائی حملے میں ایک مکان زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں 40فلسطینی زخمی ہو گئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون طیارے نے ایک ایف 16جنگی طیارے کے بڑا بم گرانے سے قبل دو منزل پراپرٹی پر دو راکٹ داغے ، یہ اس خاندان کا گھر تھا جس میں حماس کے ارکان بھی شامل ہیں۔

ایمرجنسی سروسز نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اس عمارت اور اس سے ملحقہ عمارت کے چالیس افراد اس حملے میں زخمی ہو گئے ، یہ حملہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے یہ وعدہ کرنے کے تھوڑی دیر بعد کیا گیا کہ حماس کو غزہ سے ایک کئے جانیوالے ایک مارٹر حملے کی بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی ، اس مارٹر حملے میں ایک چار سالہ اسرائیلی لڑکا ہلاک ہوا۔

متعلقہ عنوان :