برطانیہ،کنٹینر سے افغان سکھ باشندوں کی برآمدگی، دو ڈرائیورز پرفردجرم

اتوار 24 اگست 2014 09:27

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء)برطانیہ کی ایک بندرگاہ پر شپنگ کنٹینر میں 35افغان سکھوں کے برآمد ہونے ،جن میں سے ایک دم توڑ چکا تھا ،کے بعد دو ٹرک ڈرائیورز پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے،یہ بات پولیس نہ ہفتہ کے روز کہی۔34سالہ سٹیفن میکلافلن،جن کا تعلق شمالی آئرلینڈ کے علاقے لندن ڈیری لیما ویڈی سے تھا اور لندن ڈیری المگروف کے 33سالہ تیموتھی مرفی پر برطانیہ میں غیر قانونی داخلے میں مدد دینے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے،انہیں بعد ازاں عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔

زندہ بچ جانے والے افراد کی عمریں ایک سے 72سال کے درمیان تھیں،جو16اگست کو لندن کی مشرقی تل بری بندرگاہ میں ایک کنٹینر سے برآمد ہوئے تھے،

ان میں سے کئی کو شدید پانی کی کمی اور جسمانی درجہ حرارت میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

انہیں اس وقت برآمد کیا گیا جب عملے کو ایک کنٹینر سے چیخ وپکار اور رونے کی آوازیں سنائی دیں،جو کہ بلجےئن بندرگاہ زی بروگ سے پہنچا تھا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت چالیس سالہ میت سنگھ کپور کے طور پر کی گئی ہے،جس کے نو اور12سال کی عمر کے بچے اسی کنٹینر میں تھے۔پنجابی زبان بولنے والے مقامی شخص کمال جیت سنگھ متاہارو جو پولیس نے ترجمہ کیلئے بلایا تھا نے بتایا کہ سکھ کنٹینر کے اندر18گھنٹے تک رہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کابل میں مذہبی مقدمات سے بچنے کیلئے فرار ہورہے تھے۔تل بری بندرگاہ برطانوی دارالحکومت کی مرکزی بندرگاہ ہے۔

متعلقہ عنوان :