خلیج فار س میں امریکی جہاز کا ایرانی ماہی گیر کشتی سے آمنا سامنا،وارننگ شارٹس فائر

جمعرات 28 اگست 2014 07:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء)امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز کو گزشتہ روز خلیج فارس اس میں ایک ایرانی ماہی گیر کشتی کے ساتھ زبردست مقابلے کا سامنا کرنا پڑا اور اس نے وارننگ کے طور پر فائر نگ بھی کی ۔امریکی فوجی افسران نے کہاکہ کوسٹ گارڈز کوٹرمونوموے نے ایرانی ماہی گیر کشتی ڈھو کو روکنے کے لئے ایک چھوٹی افراط پذیر کشتی بھیجی اور جب ہم اس کے قریب پہنچی تو امریکیو نے 50 دہانے والی مشین گن دیکھی ان میں سے ایک کا نشانہ اس کی طرف تھا ، امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ جوزف ہونٹز نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا انہوں نے دیکھا کہ ان میں سے ایک مشین کا رخ ان کی طرف کیا ہوا ہے ، امریکی پیچھے ہٹ گئے اور ایک وارننگ شارٹ فائر کیا جبکہ ایرانی گشتی واپس چلی گئی ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان ریئرایڈمرل جان کربی نے اخبار نویسوں کو بتایا تاہم ایرانی ماہی گیر کشتی واپس چلی گئی اور کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ترجمان نے کہاکہ امریکی کوسٹ گارڈ کا جہاز معمول کے بحری سکیورٹی آپریشن پر تھا ، یہ مختصر وقوعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے (معیاری وقت0830) پر پیش آیا ، امریکہ اور ایران کٹڑ مخالف ہیں اور گزشتہ دہائی میں امریکی بحری جہازوں اور ایرانی بحری جہازوں میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں وقتاً فوقتاً زبردست محاذ آرائی دیکھنے میں آئی ہے ۔واشنگٹن نے ایران پرالزام لگایا ہے کہ اس نے 2007ء اور 2008 میں امریکی بحری جہازوں کو ہراساں کرنے کے لئے برق رفتار کشتیاں بھیجی ہیں۔