سعید اجمل نے کولمبو میں ٹیم کو جوائن کرلیا ، تیسرا ون ڈے کھیلیں گے ،سعید اجمل تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے، انہیں اپنے بولنگ ایکشن کے بائیو مکنیک تجزیے کے لیے برزبین جانا پڑا تھا، معین خان ،پہلے دو ون ڈے میچوں میں سعید اجمل کی کمی شدت سے محسوس ہوئی ہے کیونکہ ہمبنٹوٹا کی وکٹ پر وہ بہت موثر ثابت ہوسکتے تھے،آخری اووروں کی مایوس کن کارکردگی دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی شکست کا سبب بنی، مصباح الحق

جمعرات 28 اگست 2014 07:32

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء)آف سپنر سعید اجمل سری لنکا کے خلاف 30 اگست کو ڈمبولا میں کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے۔پاکستانی ٹیم کے منیجر معین خان نے بتایا کہ سعید اجمل تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے۔سعید اجمل بدھ کو آسٹریلیا سے واپس سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ ان(یں اپنے بولنگ ایکشن کے بائیو مکنیک تجزیے کے لیے برزبین جانا پڑا تھا جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے دو ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں امپائروں نے سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن کے بارے میں رپورٹ دی تھی جس کے بعد انھیں آئی سی سی کے مروجہ قواعد وضوابط کے مطابق 21 روز میں اپنے بولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے آئی سی سی کی منظور شدہ کسی بھی لیبارٹری سے رجوع کرنا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پہلے دو ون ڈے میچوں میں سعید اجمل کی کمی شدت سے محسوس ہوئی ہے کیونکہ ہمبنٹوٹا کی وکٹ پر وہ بہت موثر ثابت ہوسکتے تھے۔

مصباح الحق کے مطابق سعید اجمل پاور پلے میں ہمیشہ ایک واضح فرق کے طور پر دکھائی دیتے رہے ہیں۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آخری اووروں کی مایوس کن کارکردگی دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی شکست کا سبب بنی۔انھوں نے کہا کہ 40 اوورز تک صورتحال ان کے قابو میں تھی لیکن بولروں نے آخری اووروں میں 101 رنز دے ڈالے اور پھر بیٹنگ میں بھی پاکستانی ٹیم نے پاور پلے میں وکٹیں گنوا دیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔پہلا میچ پاکستان نے چار وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا نے 77 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :