اصل دھاندلی کے پی کے میں ہوئی ہے، پی ٹی آئی والے خود یہاں تماشا لگانے آگئے ہیں‘ سینیٹر غلام علی

جمعرات 28 اگست 2014 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر راہنماء سینیٹر غلام علی نے کہا ہے کہ اصل دھاندلی کے پی کے میں ہوئی ہے اور پی ٹی آئی والے خود یہاں تماشا لگانے آگئے ہیں‘ سپریم کورٹ کے حکم کو مانا جائے تاکہ پرامن طریقے سے معاملات ٹھیک ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا رونا رونے والے خود دھاندلی کرچکے ہیں۔ کے پی کے کے زیادہ تر حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کا حکم نہیں مان رہے جبکہ سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے کہ شاہراہ دستور خالی کروائی جائے۔ مرضی چلانے سے ملک کو نقصان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :