سعودی عرب،قتل کے جرم میں تین شہریوں کے سرقلم کردئیے گئے

جمعرات 28 اگست 2014 07:51

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء)سعودی حکام نے بدھ کے روز تین شہریوں کا سر قلم کردیا،جنہیں قتل کے مختلف کیسوں میں سزائے موت سنائی گئی تھی،اس بات کا اعلان وزارت داخلہ نے کیا۔رواں سال سزائے موت دئیے جانے والے افراد کی تعداد41تک پہنچ گئی ہے۔سرکاری ایس پی اے نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نواف المطاعری کو مغربی شہر مدینہ میں ایک تنازعہ کے دوران اپنے سعودی ہم وطن عادل الہربی کو مشین گن کے ذریعے قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔

ایک اور سعودی ناجی المطلق کا سر جنوب مغربی شہر نجران میں قلم کیا گیا جس پر ساتھی قبائلی عبدالہادی المطلق کو بھی مشین گن کے ذریعے قتل کرنے کا الزام تھا۔

نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ ہمسایہ علاقے جزام میں حکام نے موسی ظفری کو ایک تنازعہ پر یحیی حامدی کو تشدد کانشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں سزائے موت دی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے اعداد وشمار کے مطابق ان افراد کے سلم قلم کئے جانے کے بعد رواں سال اب تک سعودی عرب میں سزائے موت دئیے جانے والے افراد کی تعداد 41ہوگئی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے رواں ماہ سزائے موت کی تعداد میں اضافے سے خبردار کیا تھا،4اور20اگست کے درمیان19افراد کے سرقلم کئے گئے۔ریپ،قتل،ارتداد،مسلح ڈکیتی اور منشیات سمگلنگ تمام ایسے جرائم ہیں جن کے سعودی عرب کے سخت گیر اسلامی شریعہ قانون کے تحت سزا موت ہے۔

متعلقہ عنوان :