آئی ایم ایف سربراہ کیخلاف بدعنوانی کیس کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی

جمعرات 28 اگست 2014 07:50

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء)دنیاکی انتہائی بااثرخاتون آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈکروڑوں یوروبدعنوانی کیس میں غفلت اورنااہلی کاالزام عائدکردیاگیاہے ،ان کے خلاف باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی ہے ،ان پرفرانس کی سابق وزیرخزانہ کی حیثیت سے بدعنوانی کاالزام ہے ۔کرسٹین کے خلاف 15گھنٹے تک تحقیقات کی گئیں ،جس کے بعدعدالت کے تفتیشی کمیشن نے انہیں باقاعدہ ملزم قراردیتے ہوئے تفتیش کرنے کافیصلہ سنایا۔

میڈیانے جب ان سے پوچھاکہ کیاوہ آئی ایم ایف کی سربراہ سے عہدے سے استعفیٰ دیں گی توانہوں نے کہاکہ نہیں تاہم ان کے بارے میں آئی ایم ایف کابورڈآف ڈائریکٹرکوئی بھی فیصلہ کرسکتاہے ۔

کرسٹین نے کہاکہ میں نے اپنے وکیل کوفیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنے کی ہدایت کی ہے اورمیں سمجھتی ہوں کہ میرٹ کے مطابق فیصلہ نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

میں واشنگٹن واپس آکرآئی ایم ایف کے بورڈکوتفصیلات سے آگاہ کروں گا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی ترجمان گیری رائس نے کہاکہ بورڈان سے ملاقات کیلئے کوشش کررہاہے اوران سے ملاقات کے بعدہی کوئی موٴقف دیاجاسکتاہے ۔فرانس کی حکومت نے بھی کسی قسم کاردعمل ظاہرکرنے سے گریزکیاہے ۔کرسٹین کاالزام ہے کہ انہوں نے 2008ء میں بدنام فرانسیسی کمپنی کوچارسوملین یوروکافائدہ پہنچایا۔قبل ازیں وہ ان الزامات کی تردیدکرتی رہیں لیکن اب انہیں عدالت نے باقاعدہ ملزم قراردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :