ڈیرہ اسماعیل خان، مختلف دہشتگردانہ اورفرقہ وارانہ وارداتوں میں انتہائی مطلوب کالعدم تنظیم کااہم کمانڈرولیداکبرتھانہ پروآپولیس کی حدودمیں ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ سے مقابلے میں ماراگیا،مارے جانیوالے ولیداکبرکاساتھی اورکالعدم تنظیم کااہم رکن ڈیرہ جیل حملے اورسینکڑوں قیدیوں کے فرارکاماسٹرمائنڈابوبکرعرف گرنیڈی استادزخمی حالت میں گرفتار‘دستی بم‘نائن ایم ایم پسٹل اوردیگراسلحہ برآمد‘مقابلے میں پولیس سکواڈمیں شامل ایک کارمکمل تباہ ہوگئی۔پولیس نے مقابلے کے ممکنہ ردعمل کے نتیجے میں ضلع بھرکی سیکورٹی انتہائی سخت کردی

جمعرات 28 اگست 2014 07:48

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء )یوم عاشورہ بم دھماکے کاماسٹرمائنڈ‘دوروزظفرآبادکالونی میں جی پی اوکی کیش وین پرحملہ ‘ٹارگٹ کلنگ اورپولیس کومختلف دہشتگردانہ اورفرقہ وارانہ وارداتوں میں انتہائی مطلوب کالعدم تنظیم کااہم کمانڈرولیداکبرتھانہ پروآپولیس کی حدودمیں ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ سے مقابلے میں ماراگیا۔

مارے جانیوالے ولیداکبرکاساتھی اورکالعدم تنظیم کااہم رکن ڈیرہ جیل حملے اورسینکڑوں قیدیوں کے فرارکاماسٹرمائنڈابوبکرعرف گرنیڈی استادزخمی حالت میں گرفتار‘دستی بم‘نائن ایم ایم پسٹل اوردیگراسلحہ برآمد‘مقابلے میں پولیس سکواڈمیں شامل ایک کارمکمل تباہ ہوگئی۔پولیس نے مقابلے کے ممکنہ ردعمل کے نتیجے میں ضلع بھرکی سیکورٹی انتہائی سخت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کواطلاع ملی کہ یوم عاشورہ بم دھماکے کے ماسٹرمائنڈاورسنٹرل جیل ڈیرہ سے فرارہونیوالے اہم دہشتگردولیداکبرکی انڈس ہائیوے روڈپرموجودہے ۔جس پرڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ مقامی پولیس کومطلع کئے بغیرجب چودھوان موڑپرپہنچے توایک موٹرسائیکل پردومشتبہ افرادسے انکاآمناسامناہوگیا۔موٹرسائیکل پرسوارایک شخص نے ڈی پی اوڈیرہ کی گاڑی پرفائرنگ کردی۔

جس سے ڈی پی اوکی گاڑی کونقصان پہنچا۔حملہ آورارتکاب جرم کرکے نزدیکی کمادکی فصل میں فرارہونے کی کوشش کرنے لگے مگرڈی پی اوڈیرہ نے انکوگھیرے میں لے لیا۔پولیس اورحملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں ایک شخص ماراگیاجبکہ اسکادوسراساتھی زخمی حالت میں گرفتارہوا۔مارے جانیوالے شخص کی نعش پروآہسپتال پہنچادی گئی جبکہ زخمی ہونیوالے شخص کوڈی پی اوڈیرہ اپنے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان لے آئے جہاں نامعلوم مقام پراسکومنتقل کردیاگیا۔

ہسپتال منتقل کی جانیوالی نعش کی شناخت سابق پولیس کانسٹیبل ولیداکبرکے نام سے ہوئی ۔ولیداکبرڈیرہ اسماعیل خان میں دوسال قبل ہونیوالے چوگلیہ کے نزدیک یوم عاشورہ بم دھماکے کاماسٹرمائنڈتھااسکوانسداددہشتگردی عدالت نے 1613سال کی قیدکی سزابھی سنائی تھی ۔ولیداکبرایک سال قبل سنٹرل جیل ڈیرہ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعدفرارہوگیاتھا۔ولیداکبرپرٹارگٹ کلنگ‘ڈی ایس پی عبدالغفورمروت‘ڈی ایس پی صلاح الدین کنڈی پرخودکش بم دھماکے کے علاوہ فرقہ وارانہ قتل وغارت اورسیکورٹی فورسزوپولیس پر حملے میں بھی پولیس کومطلوب تھا۔

زخمی حالت میں گرفتارہونیوالے شخص کے بارے میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسکاتعلق بستی بلوچ نگرسے ہے۔اسکوتنظیمی نام ابوبکرعرف گرنیڈی استادکے نام سے پہچاناجاتاہے۔کالعدم تنظیم کایہ اہم کمانڈرہے۔انکے قبضے سے پولیس کودستی بم‘نائن ایم ایم پسٹل اوراہم دستاویزات اورنقشے بھی ملے ہیں۔اس مقابلے میں سفیدکرولاکاربھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی جبکہ پولیس نے ممکنہ ردعمل کے نتیجے میں ضلع بھرکی سیکورٹی انتہائی سخت کردی ہے۔پولیس کے مطابق دوروزقبل ظفرآبادکالونی میں کیش لے جانیوالی جی پی اوکی وین پرفائرنگ کرنیوالوں میں بھی ولیداکبرشامل تھاجبکہ اسکے ہمراہ دیگرملزمان میں ابوبکراورکالعدم تنظیم کے نعمان عرف نومی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :