عراق اور شام میں پندرہ آسٹریلوی جنگجو ہلاک

جمعرات 28 اگست 2014 07:49

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء)آسٹریلیا کی خفیہ سروس کے سربراہ ڈیوڈ اِروائن نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں اب تک مختلف جہادی گروپوں میں شامل ہونے والے پندرہ آسٹریلوی شہری مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان آسٹریلوی باشندوں میں دو ایسے نوجوان خود کش حملہ آور بھی شامل ہیں، جو جہادیوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ آسٹریلوی انٹیلیجنس کے سربراہ نے خبردار کیا کہ بیرونی دنیا کی جانب سے آسٹریلیا کی جاسوسی کے خطرات بہت بڑھ چکے ہیں۔ کینبرا حکومت کو اس بات پر تشویش ہے کہ آسٹریلیا کے تقریباً 60 شہری اسلامک اسٹیٹ جیسی سمندر پار جہادی تنظیموں میں شامل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :