مصر‘ سکیورٹی فورسز کے قافلے پر جنگجوؤں کا حملہ‘ گیارہ فوجی ہلاک

بدھ 3 ستمبر 2014 08:40

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء) مصر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر جنگجوؤں کے حملے میں گیارہ فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ صحرائے سینا میں جنگجوؤں نے اچانک سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دھاوا بولتے ہوئے فائرنگ اور سڑک کنارے بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں گیارہ فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم حملے میں کوئی جنگجو نہیں مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :