چوہدری شجاعت کی طاہر القادری سے ملاقات ،آ ئندہ کی حکمت عملی پر غور

بدھ 3 ستمبر 2014 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)مسلم لیگ (ق) کے سربرا ہ چوہدری شجاعت کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات ، انقلاب مارچ کی آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ،حکومتی مذاکراتی جرگے کے متوقع رابطے بارے بھی معاملات پر غور وحوض کیا گیا ، ملاقات میں ڈاکٹر رحیق عباسی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

منگل اور بدھ کی درمیانی رات مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جبکہ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس ملاقات کے دوران عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں انقلاب مارچ کی آئندہ کی حکمت عملی بارے غور کیا گیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت سے ہونے والے بیک ڈور رابطوں پر بھی مشاورت کی گئی اور اس بات پربھی غور کیا گیا کہ اگر حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مذاکراتی جرگے نے رابطہ کیا تو ان کے سامنے کون کون سے مطالبات یا ایجنڈا رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :