مشرف غداری کیس کی سماعت بغیرکارروائی 9 ستمبر تک ملتوی ، شاہراہ دستور کے حالات ٹھیک نہیں ،سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کر لی

بدھ 3 ستمبر 2014 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہونا تھی جسے بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ شاہراہ دستور کے حالات ٹھیک نہیں ہیں ، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔