سیاستدانوں کو حکومت او رمظاہرین میں آئندہ دو روز میں مذاکرات کامیاب ہو نے کی امید ،جمعرات تک دھرنا پر امن طور پر ختم ہو جائے گا،حکومت کی جانب سے طاہر القادری اور عمران خان کو فیس سیونگ مل جائے گی ، پارلیمانی گیلری میں سیاستدان کا رائے کا اظہار

بدھ 3 ستمبر 2014 08:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)سیاستدانوں نے حکومت او رمظاہرین میں آئندہ دو روز میں مذاکرات کامیاب ہو نے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات تک دھرنا پر امن طور پر ختم ہو جائے گا اور حکومت کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کو فیس سیونگ مل جائے گی ۔منگل کے روز پارلیمانی گیلری میں کافی سیاسی گہما گہمی دیکھی گئی اور سیاستدان اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

حکومتی اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا خیال ہے کہ جلد مزاکرات ہو جائیں گے اور مزاکرات بھی کامیا ب ہوجائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو روز میں پاکستان تحریک انصا ف ملک بھر کے گلی کوچوں میں اپنی پاور شو کرے گی اور فل زور لگائے گی ۔ جس کے بعد حکومت اور مظاہرین کے درمیان مزاکرات ہو نگے اور کامیاب ہو جائیں گے ۔ دونوں شخصیات کو فیس سیونگ بھی مل جائے گی ۔ جس کے بعد دھرنے والے پر امن طو ور پر منشر ہو جائیں گے