افغانستان ،خود کش حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک،متعدد زخمی

بدھ 3 ستمبر 2014 08:38

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)افغانستان میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارہلاک ہوگئے جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا کہ جلال آباد میں خود کش حملہ آور نے پولیس گاڑی کے نزدیک خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے ۔